آئی جی پنجاب رحیم یار خان پہنچ گئے

0
200
آئی جی پنجاب رحیم یار خان پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی سی ٹی ڈی وسیم سیال و دیگراعلیٰ افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئےہیں۔

پولیس ترجمان کیمطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ہمراہ کچے ماچھکہ میں کرائم سین اور پولیس کیمپوں کا دورہ کرینگے۔

آئی جی پنجاب سانحہ کچہ ماچھکا کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کرینگے، سانحہ کچہ ماچھہ کے شہداء کی نماز جنازہ میں اعلیٰ پولیس افسران بھی شرکت کرینگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے۔

ترجمان رحیم یار خان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپ کر حملہ کیا، پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والی پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔۔

Leave a reply