آئی جی اور چیف کمشنر حاضر ہوں 

0
264
آئی جی اور چیف کمشنر حاضر ہوں 

 

 

ہاٹ لائن نیوز : پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر پہنچانے اور گرفتار کرنے پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نےآئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اورتوہین عدالت کےمرتکب افسران کو آئندہ سماعت پر ہرصورت عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اسی وقوعہ کی تمام توہین عدالت کی درخواستیں مقرر کرنے کاحکم دے دیا

عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کےباوجود پیش نہ ہونابھی توہین عدالت ہے۔کیا کل کو سندھ کی عدالت بلائے گی تو پنجاب کے افسران پیش نہیں ہوں گے ، یہ افسران کیوں پیش نہیں ہورہےکیایہ افسران قانون سے بالاتر ہے ، ہمارے صوبے میں انہوں نےجرم کیاوہ اسلام آباد کیسے پیش ہوسکتے ہیں ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کیوں عدالت پیش نہیں ہوئے ، آئی جی اسلام آباد کیوں پیش نہیں ہوتے ۔

آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر گرفتاری مطلوب ہے تو کی جائے مگر قانون کی پاسداری کوملحوظ خاطر رکھاجائے ، آئی جی اسلام آباد آج تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےباوجود پیش نہیں ہوئے ، ایک ہی وقوع کےمتعدد ملزمان ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت عالیہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا ، عدالت عالیہ نے پولیس افسران کو سابق وزیر اعلی کو بحفاظت گھر پہنچانے کی ہدایت کی تھی ، پولیس افسران چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر پہنچانے میں ناکام رہے ، اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے عدالت کی توہین کی ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔ استدعا

Leave a reply