یونیورسٹی کی وائس چانسلر سائبر کرائم کا نشانہ بن گئیں
کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلر ثمرین حسین سائبر کرائم کا نشانہ بن گئیں ، آن لائن فراڈ کرنے والوں نے وائس چانسلر کو 45 لاکھ روپے سے محروم کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سائبر کرائم کا شکار ہوگئی ہیں ، سائبر کریمنلز نے ان کو 45لاکھ روپے سے محروم کر ڈالا ، وائس چانسلر ثمرین حسین نے ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کو غیرمجاز ٹرانزیکشن کے خلاف درخواست دے دی ہے۔
ثمرین حسین کی درخواست کے مطابق 29 اگست 2023ء کو انہیں ایک بینک کے ہیلپ لائن نمبر سے کال موصول ہوئی تھی ، ایک ویب سائٹ کا لنک بھی شئیر کیا گیا تھا ، ہیلپ لائن ایجنٹ نے اپنا تعارف اسٹیٹ بینک کا نمائندے کے طور پر کروایا تھا ۔
ثمرین حسین کے مطابق کال کے بعد انکے اکاؤنٹ سے غیرمجازٹرانزیکشن ہوئی ، ٹرانزیکشن کی اطلاع بھی وائس چانسلر کو ان کے موبائل فون پرموصول ہوئی۔