ہم عوام پاکستان پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا

0
140

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم عوام پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمرزمان خان نے کہا کہ گزشتہ رات آنے والے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ آئین اور قانون سب کچھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان تالا تھا، ریٹرن جمع نہ کرانے پر انتخابی نشان واپس لے لیا گیا، اس لیے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

احمر زمان نے کہا کہ ہماری جماعت نے پہلے بلے کا انتخابی نشان مانگا تھا، ہمیں ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع کرائی گئی درخواست منظور کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کے تحت یہ حق حاصل ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے اور ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے کہ ہماری بات سنی جائے گی۔

Leave a reply