گھٹنوں کے درد سے مکمل نجات پائیں

1
148

طبی ماہرین کے مطابق خوراک میں کیلشیئم کی کمی کی وجہ سے ہڈیاں اور جوڑ کمزور ہو رہے ہیں جو گھنٹوں کے درد کی وجہ بنتے ہیں ، کچھ گھریلو آسان ٹوٹکے بھی موجود ہیں جن کی مدد سے گھٹنوں کے درد سے مکمل آرام آ جاتا ہے۔

ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اس کو ایک کپ پانی میں 10 منٹ تک ابال لیں ، پھر اس پانی کو چھان کر اس میں تھوڑا سا لیموں اور شہد ملا کر پی لیں۔ دن میں تین مرتبہ اسے پینا گھٹنوں کے درد میں بے حد مفید ہے ، ادرک کے تیل سے گھٹنوں کی مالش کرنے سے بھی درد کم ہوتا ہے۔

گرم پانی کے ٹب میں 2 کپ سرکے شامل کرکے اس میں آدھے گھنٹے تک گھٹنوں کو بھگو دیں تو اس سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔

زیتون کے تیل اور سرکے کو ہم وزن ملا کر گھٹنوں پر مساج کرنا بھی مفید ہے۔

دو لیموں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ململ کے کپڑے میں باندھ لیں۔ اب ان کو تل کے گرم تیل میں تھوڑی دیر تک بھگو کر رکھ دیں اور اس کے بعد گھٹنوں پر 15 منٹ تک رکھیں۔

ایک چمچ پسا ادرک اور ایک چمچ ہلدی ایک گلاس پانی میں ڈال کر 10منٹ تک ابالیں اور پھر اس کو چھان کر اس میں شہد شامل کر کے پی لیں ۔

1 comment

  1. ecommerce 22 March, 2024 at 00:17 Reply

    Wow, awesome weblog format! How long have you been blogging for?
    you make running a blog glance easy. The full glance of your web site is
    wonderful, let alone the content! You can see similar here ecommerce

Leave a reply