
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایک چھوٹی اور مؤثر کابینہ تشکیل دیں تاکہ صوبائی معاملات میں تعطل ختم ہو سکے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ کابینہ نہ ہونے کے باعث کئی اہم فیصلے اور سرکاری فائلیں رکی ہوئی ہیں، اس لیے وزیراعلیٰ کو چاہیئے کہ عمران خان سے ملاقات سے قبل ہی مشاورت کے بعد ابتدائی کابینہ تشکیل دے لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی کیونکہ ایسے اہم فورمز کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔
فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ سیاسی قیادت باہمی مشاورت سے صوبے کے انتظامی امور کو جلد بہتر سمت میں لے جائے گی۔









