کیا اختر ڈار نے ڈبل گیم کھیلی؟

0
190

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار کو پریس کانفرنس کرنے پر مجبور کیا گیا، انہوں نے پہلے بھی زیادہ سیٹیں مانگی تھیں لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ انہوں نے ڈبل گیم کھیلی ہے۔

اختر اقبال ڈار نے ہفتے کی شام پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کی تردید کی تھی۔ جبکہ معاہدے کی کاپی سے یہ بات سامنے آئی کہ نظریاتی گروپ کے 7 امیدوار الیکشن لڑنے والے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ 2 ہفتے قبل معاہدہ ہوا تھا، معاہدے کی کاپی ہمارے پاس موجود ہے، اختراقبال ڈارکی پریس کانفرنس درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے خاطر خواہ ریلیف نہ ملنے پر امیدواروں کو نظریاتی گروپ کے ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی، اختر قبال ڈار کی درخواست پر پریس کانفرنس کی گئی، ٹکٹوں پر انہوں نے خود دستخط کیے ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ ان کے اختراقبال ڈار سے پہلے بھی تعلقات تھے، اختراقبال نے پہلے زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کیا، بعد میں شیخوپورہ کی 4 سیٹیں مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ اختراقبال نے ڈبل گیم کھیلی ہے۔

Leave a reply