ہاٹ لائن نیوز : ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ لاہور میں جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل میں ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کلعدم قرار دے دیا ۔
ایڈووکیٹ آصف شہزاد ساہی امیدوار کیطرف سے پیش ہوئے ۔
جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے این اے 121 اور پی پی 153 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔
یاد رہے کہ دونوں میاں بیوی پر اشتہاری ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔