کھلاڑیوں نے اپیلیں دائر کر دیں

0
91

ہاٹ لائن نیوز : امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی کے مزید دس امیدواروں نے اپیلیں دائر کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ الیکشن ٹریبونل میں این اے 82، پی پی 80 اور 71 سے نعیم حیدر پنجوتہ، این اے 112 اور پی پی 135 سے امیدوار رانا اعجاز جمیل حسن، این اے 99 اور پی پی 107 سے امیدوار عمر فاروق سمیت 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔

اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا درست جائزہ نہیں لیا۔ لہذا ٹربیونل سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو کلعدم قرار دے۔

جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے امیدوار بلخ شیر کے تجویز اور تائید کنندہ کے حراست میں لینے کے خلاف پولیس کو بازیاب کروا کے جمعے کے روز پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاؤہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی نہ کرنے سے متعلق کیس پر کارروائی 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply