ہاٹ لائن نیوز : عمران خان نے کاغذات نامزدگی منظور نہ کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کر دی ۔
این اے 122 سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملہ پرعمران خان نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے ۔
عمران خان کی درخواست پر جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کی جائیگی ۔
عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ۔