کس اسلامی ملک کے بھارت کے ساتھ ایک ہی دن میں 50 معاہدے ؟
نئی دہلی: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دوطرفہ تعاون کے متعدد سمجھوتوں اور مشترکہ معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔
نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام پر سعودی ولی عہد کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا ، نریندر مودی اور شہزادہ سلمان کی موجودگی میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 50 معاہدے اور سمجھوتے طے پا گئے ہیں ۔
معاہدوں میں بھارت کی قومی ایجنسی برائے فروغ سرمایہ کاری اور سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری کے درمیان طے پانے والے متعدد معاہدے شامل ہیں۔ان معاہدوں میں پیٹرو کیمیکل، قابلِ تجدید توانائی، توانائی، زراعت و صنعت کے علاوہ ثقافتی و سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے معاہدے بھی شامل ہیں۔