کرم : ڈپٹی کمشنر پرحملہ کرنےوالوں کی شناخت ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : لوئر کرم کے علاقے بگن میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔
حملہ آوروں کیساتھ 5 سہولت کار بھی شامل ہیں، جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائیگی۔
اس سلسلے میں اتوار کو کوہاٹ میں اہم سیکیورٹی اجلاس ہوگا جس کی صدارت آئی جی خیبرپختونخوا کرینگے، اجلاس میں آر پی او اور ڈی پی او بھی شرکت کرینگے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری بھی آج کوہاٹ کا دورہ کریں گے، علاقہ مکین اور جرگہ رہنما بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لیں گے۔