کراچی کی حسینہ پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئی

4
193

کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) شہر قائد سے تعلق رکھنے والی حسینہ ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئی ہیں ۔

تاریخ میں پہلی بار ’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی 5 حسیناؤں نے حصہ لیا تھا۔200 سے زائد امیدواروں میں سے 5 پاکستانی حسینائیں منتخب ہوئیں تھیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن اس مقابلے میں پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئی ہیں ۔

مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعدایریکا رابن کاکہنا تھا کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کریں گی ۔

مس یونیورس پاکستان نومبر 2023 ء میں ایل سلواڈور میں ہونیوالے انٹرنیشنل مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔

4 comments

Leave a reply