
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے باغ کورنگی روڈ پر سڑک کنارے پریشانی میں کھڑے چینی باشندوں کو ان کی منزل تک پہنچا دیا۔
ایس ایچ او عوامی کالونی نے چینی باشندوں کو پریشانی میں کھڑے دیکھا، جو گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے پر سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں پیٹرول بھروا کر چینی شہریوں کو منزل کی طرف لے جایا گیا ۔