کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، کرایہ 80 سے 120 روپے تک ہوگا

0
69
کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، کرایہ 80 سے 120 روپے تک ہوگا

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تقریب میں شرکت کی اور بسوں کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ لی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق کیا گیا ہے اور اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بسیں ملیر سے شارع فیصل تک چلیں گی اور روزانہ کی بنیاد پر سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔
نئے روٹ کی لمبائی 22 کلومیٹر ہے اور کرایہ 80 سے 120 روپے کے درمیان رکھا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ بسوں کے کرایوں میں سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عام شہریوں کے لیے سفری سہولت مزید آسان ہو۔
وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز بس سروس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ افراد سفر کر رہے ہیں، جبکہ گرین لائن بس سروس پر روزانہ 65 ہزار افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ مزید برآں، ریڈ لائن اور بی آر ٹی منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب روپے کے بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور شاہراہ بھٹو کو جدید سہولیات کے ساتھ عوام کے لیے پیش کیا گیا ہے

Leave a reply