کراچی ؛ احتجاجی مظاہرین سےمذاکرات کامیاب
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں سپر ہائی وے پر مظاہرین سے پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد شرکاء نے ٹریک کھول دیا اور ٹریفک بحال کردی گئی۔
سپر ہائی وے ایم نائن موٹر پر بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے سپر ہائی وے کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھاری بل ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی بجلی کاٹی جارہی ہے، ہمیں بجلی فراہم کی جائے۔
سپر ہائی وے ایم 9 پر ٹریفک جام ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے مظاہرہ ختم کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی ۔