عالمی منڈی میں خام تیل سستا، قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی

0
23
عالمی منڈی میں خام تیل سستا، قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زیادہ گر گئی ہیں۔
تجارتی سرگرمیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 70 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔ اسی طرح یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت تقریباً 66 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے حالیہ معاہدے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کی توقعات بڑھ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور رسد سے متعلق خدشات کم ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جس کا اثر تیل کی عالمی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

Leave a reply