کارکنوں سےپٹائی کے بعد بھی گنڈاپورکا کانفیڈینس چیک کریں، خواجہ آصف
ہاٹ لائن نیوز: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاق کو دھمکی آمیز بیان دیا تو وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکوآڑے ہاتھوں لیا۔
اسکے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جواب دیا کہ ‘انکی رنگ بازی کا کوئی جواب نہیں ہے، پی ٹی آئی پختونخوا کی قیادت میں کوئی بھی اسکے اجلاس میں نہیں آتا’۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ‘کوئی بھی ان (گنڈا پور) پر بھروسہ نہیں کرتا، گزشتہ روز بلیو ایریا سے فرار ہونیکے بعد انکی گاڑی پرجتنے جوتے اور لاٹھیاں پڑیں، اسلام آباد پر تین ناکام حملوں کےبعد بھی انکا اعتماد برقرار ہے۔ بشریٰ بی بی اور گنڈا پور میں بڑادونمبرکون ہے؟ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے۔