“چیٹ جی پی ٹی کے راز: وہ کون سی معلومات ہیں جو یہ چھپا رہا ہے؟”

0
142
“چیٹ جی پی ٹی کے راز: وہ کون سی معلومات ہیں جو یہ چھپا رہا ہے؟”

امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تازہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی، کئی سال کی اپ گریڈز اور تربیت کے باوجود، بعض اوقات غلط یا فرضی معلومات فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب چیٹ جی پی ٹی کسی سوال کا صحیح جواب نہیں جانتا، تو یہ قیاس آرائی کی بنیاد پر جواب دینے لگتا ہے، جسے ماہرین خیالی معلومات کہتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ اس مسئلے کی بنیادی وجہ ماڈل کے تربیتی نظام میں ہے، جہاں اسے ہر سوال کا جواب دینے کی تربیت دی جاتی ہے، چاہے معلومات مکمل یا درست نہ ہوں۔ علاوہ ازیں، تربیتی مواد میں موجود نامکمل یا غیر مصدقہ معلومات بھی غلط جوابات کے امکانات کو بڑھا دیتی ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ مستقبل میں ایسے ماڈلز کو تربیت دی جائے کہ وہ غلط جواب دینے سے گریز کریں اور اگر کسی معلومات کا علم نہ ہو تو اس کا اعتراف کریں، تاکہ مصنوعی ذہانت زیادہ قابل اعتماد اور ذمہ دار بن سکے۔

Leave a reply