چوری کی انوکھی واردات

0
134

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) اسلام آباد میں چوروں کو پکڑنے کیلیے لگائے جانے والے کیمرے ہی چوری ہو گئے ۔

تھانے کے باہر لگے ہوئے 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے سیف سٹی کیمرے ہی چوری کر لیے گئے۔ چور تھانہ مارگلہ کے باہر لگے ہوئے سیف سٹی کیمرے لے اڑے ، حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس 2 ہفتے تک اس چوری سے لاعلم رہی۔

2 ستمبر کی رات کیمرے بند ہوجانے کے باوجود کارروائی کی بجائے محض رپورٹ لکھی گئی اور 2 ستمبر کو ہونے والی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو مارگلہ تھانے میں درج کیا گیا۔

Leave a reply