لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی ۔
عدالت نے مقدمات کی تفصیلات آنے کےبعد درخواست نمٹا دی ، عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب پولیس نے رپورٹ دے دی ۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کے خلاف پنجاب پولیس نے 13 مقدمات درج کررکھے ہیں ۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ نہیں ۔
عدالت میں اینٹی کرپشن نے بھی رپورٹ پیش کر دی ۔
رپورٹ کے مطابق حماد اظہر کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج یے ۔یہ مقدمہ ڈی سی شیخوپورہ کے ریفرنس پر درج کیا گیا ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے حماد اظہر کے والد میاں محمد اظہر کی درخواست پر سماعت کی ۔