پولیس کی فائرنگ سے3 ڈاکو ہلاک

0
243

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیرودھائی ملٹری کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکو گینگ نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے نالہ لئی کی طرف فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

راولپنڈی پولیس نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

Leave a reply