پولیس اہلکارکاقاتل گرفتار

0
75

ہاٹ لائن نیوز : پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس اہلکار کے قتل اور سابق ایس پی ملیر سمیت دیگر شہریوں پر فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے انچارج خرم وارث نے بتایا کہ ملزمان نے 13 دسمبر کو شرافی گوٹھ میں آصف نامی پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا، سابق ایس پی ملیر سنگھار ملک سمیت دیگر شہریوں پر فائرنگ کے الزام میں مطلوب تھا۔

خرم وارث کے مطابق ملزمان نے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply