پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ میں اہم پیشرفت

0
184

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں میاں نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ۔

ملک سیف کھوکھر سمیت ملزمان کے وکلا نے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کر لیے ۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو دلائل کے لیے 9 جنوری کو طلب کر لیا ۔

ملک افضل کھوکھر٫عرفان شفیع کھوکھر ،ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

Leave a reply