پاک انڈیا ڈاگ فائٹ ! ائیر وائس مارشل کا بڑا اعزاز

0
85

پاک انڈیا ڈاگ فائٹ ! ائیر وائس مارشل کا بڑا اعزاز

پاک انڈیا ڈاگ فائٹ کے بعد پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے پاک انڈیا کشیدگی کے دوران بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی اور پاکستان میں google پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔

گوگل ٹرینڈز میں “Aurangzeb” نام نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر کسی بھی شخصیت سے متعلق سب سے زیادہ سرچ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، ائیر وائس مارشل کا مخصوص انداز ان کی مقبولیت کا باعث بنا، اورنگزیب احمد جو پی۔ اے۔ ایف کے ترجمان ہیں، اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں، پریس بریفنگ میں صارفین کو ان کا مزاح سے بھرپور انداز بہت پسند آیا۔

Leave a reply