پاکستان دنیاکے پہلےتین کرپٹو اپنانےوالےممالک میں شامل ہوگیا

0
95
پاکستان دنیاکے پہلےتین کرپٹو اپنانےوالےممالک میں شامل ہوگیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے پہلے تین ممالک میں شامل ہے جو کرپٹو کرنسی اپنانے کی جانب قدم بڑھا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلال بن ثاقب نے بتایا کہ پہلی بار عالمی معیار کے مطابق شفاف اور منظم طریقہ کار کے ذریعے عالمی ایکسچینجز کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائنانس اور HTX کو این او سی جاری کرنا نئی سوچ اور ادارہ جاتی اصلاحات کا عملی ثبوت ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قانونی اور منظم فریم ورک کے بغیر صلاحیتوں کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ پاکستان میں 3 سے 4 کروڑ افراد ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں، اور عالمی بانڈ مارکیٹ ڈیجیٹل اثاثوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فریم ورک صرف ٹریڈنگ کے لیے نہیں بلکہ مختلف صنعتوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے پاس ڈیجیٹل اثاثے اپنانے کی زبردست صلاحیت موجود ہے اور آئندہ 10 سال میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کی خودمختاری مزید مستحکم ہوگی۔

Leave a reply