پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

0
110
پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے، مگر اگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو اسی انداز میں جواب دیا جائے گا جیسا کہ مئی میں دیا گیا تھا۔

ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ امتیاز دیے جانے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں اللہ کے حکم کے مطابق ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو اللہ کی مدد حاصل رہی اور قوم نے ہر محاذ پر ثابت قدمی دکھائی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو معمولی وسائل بھی اس کے لیے مؤثر ہتھیار بن جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، اور یہ کہ پاک فوج کے جوان اللہ کے نام پر اور وطن کے دفاع کے لیے لڑتے ہیں۔

Leave a reply