پاکستانی کرکٹر نے شاندار مثال قائم کر دی

0
163

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی اسپورٹسمین اسپرٹ کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

انڈیا کی ابتدائی 4 وکٹیں جلدی گر جانے کے بعد ایشان کشن اور ہردیک پانڈیا اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنائے ہوئے تھے ، ایسے میں کرکٹر ایشان کو جوتوں کا تسمہ باندھنے کی ضرورت محسوس ہوئی لیکن گلوز حائل ہو گئے، شاداب خان نے ایشان کی پریشانی کو سمجھ لیا اور اس مدد کے لیے فوری آگئے۔

شاداب خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے بعد شاداب کی اسپورٹسمین اسپرٹ کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Leave a reply