
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے طلباء کے ساتھ ہونے والے پرتشدد واقعات پر احتجاج کے لیے اسلام آباد میں کرغیز سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔
وزارت خارجہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اعزاز خان نے کرغز سفارتخانے کےناظم الامورکو طلب کیا اور انہیں حکومت پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے کرغز حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کرغز حکام نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور قصورواروں کو سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔








