ہاٹ لائن نیوز: آئی سی سی ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستانی امپائر علیم ڈار ڈومیسٹک سیزن 2024-25 ءکےاختتام پر امپائرنگ سےریٹائرہوجائیں گے۔
علیم ڈار کا کہنا ہے کہ سماجی کاموں اور اسپتال کے منصوبوں پر توجہ دینا چاہتا ہوں، مقامی امپائرز کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود رہوں گا۔