ٹرمپ کے استقبال میں العیالہ رقص تنقید کی زد میں

ٹرمپ کے استقبال میں العیالہ رقص تنقید کی زد میں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ مشرقِ وسطیٰ میں جہاں ان کی طرف سے ہونے والے تاریخی معاہدے خبروں کی زینت بن رہے ہیں وہیں پر ان کے استقبال پر بھی بات ہو رہی ہے، امریکی صدر جب یو۔ اے۔ ای میں پہنچے تو وہاں پر ان کے استقبال کے لیے سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس مقامی لڑکیوں نے ایک رقص کیا جو لوگوں نے پہلے نہیں دیکھ رکھا تھا۔
اس رقص میں وہ لڑکیاں اپنی لمبی زلفیں لہرا رہی ہیں اور اس دوران صدر ٹرمپ ان کے درمیان سے ہو کر گزرتے ہیں، سوشل میڈیا پر جن صارفین نے یہ ڈانس اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا تھا، وہ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ یہ آخر ہے کیا ؟ مگر پاکستان میں اس حوالے سے یہ تنقید بھی سامنے آ رہی ہے کہ کسی اسلامی ملک میں اس طرح کی پرفارمنس کیوں دی جا رہی ہے ؟