وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے رہائش سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم منظور کرلی ہے۔ وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اکاموڈیشن الاٹمنٹ رولز 2002 میں تبدیلی کرتے ہوئے یہ اصول ختم کردیا گیا ہے کہ ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلہ ہونے والے ملازم کو فوراً نیا سرکاری مکان مل سکے۔
نئے قواعد کے تحت اب کسی بھی شہر سے ٹرانسفر ہونے والے وفاقی ملازم کو جنرل ویٹنگ لسٹ میں نام درج کرانا ہوگا اور باری آنے تک انتظار کرنا پڑے گا۔
اس سے پہلے تبادلے کی بنیاد پر ملازمین فوری مکان حاصل کر لیتے تھے، جس سے ان ملازمین کا حق متاثر ہوتا تھا جو طویل عرصے سے ویٹنگ لسٹ میں موجود تھے۔ نئی ترمیم کا مقصد اسی عدم توازن کو دور کرنا ہے۔









