وزیر اعظم کس بھارتی فلم اسٹار کے مداح نکلے

0
165

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت کی ساؤتھ فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت کے مداحوں کی تعداد یوں تو کروڑوں میں ہے مگر ملائیشیا کے وزیراعظم بھی رجنی کانت کی ایکٹنگ کے متوالے نظر آئے ۔

خصوصی دعوت پر رجنی کانت انور ابراہیم سے ملنے کے لیے پہنچے تو ملائیشین وزیراعظم نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں ان کی سپر ہٹ فلم ’شیواجی دی باس‘ کی ایکٹنگ بھی کرکے دکھائی ، جس پر رجنی کانت اداکار بھی مسکرا دئیے ۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے چند دن قبل ہونے والی اس ملاقات کی تصاویر ’ایکس‘ پر بھی شیئر کی ہیں ۔

https://x.com/anwaribrahim/status/1701156852866966010?s=20

Leave a reply