وزیروں کی لڑائی میں محکمہ ثقافت کا لاکھوں کا نقصان

0
131

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) سندھ کے 2 نگران صوبائی وزراء کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ، اختلافات کے باعث محکمہ سیاحت اور محکمہ ثقافت آمنے سامنے آگئے ہیں۔

نگران وزیر سیاحت نے محکمہ ثقافت کےکیفے ثقافت اور لوک اسٹوڈیو کا سیٹ تڑوا ڈالا ۔

محکمہ ثقافت نے محکمہ سیاحت کی بلڈنگ میں اسٹوڈیو بنائے تھے، سندھ بھر کے گلوکاروں کے گانے اسی لوک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کئے جاتے تھے۔

کیفےثفاقت میں سرکاری سطح پرسندھ کی ثقافت اور سندھ کے ادیبوں پر پروگرام کئے جاتے تھے۔

Leave a reply