نیوزی لینڈ میں سال 2026 کا آغاز

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال 2026 کا استقبال کردیا گیا۔ آکلینڈ کے مشہور اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے شہر کا آسمان روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔ نئے سال کا جشن منانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
آکلینڈ کے بعد سڈنی میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز ہوگا اور دبئی کے برج خلیفہ پر بھی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ متوقع ہے۔ نیویارک، لندن اور پیرس میں بھی نئے سال کی خوشیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
چین کے بیجنگ میں نیو ایئر پارٹی کے موقع پر روایتی اوپیرا کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سال 2026 میں مزید فعال معاشی پالیسیوں پر کام جاری رہے گا۔









