نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کردیاگیا

0
243
نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کردیاگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی کی کمرشل لانچنگ کی۔

آئی ٹی سٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے سنگ بنیاد سے نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے، آئی ٹی سٹی نواز شریف سے منسوب ہے جنہوں نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی۔

مریم نواز نے آئی ٹی سٹی کے لوگو کی نقاب کشائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ڈھائی ماہ میں آئی ٹی سٹی کا سنگ بنیاد رکھا ہے، پاکستان میں آئی ٹی کاانقلاب دیکھناچاہتی ہوں۔

مریم نواز نےمزید کہاہےکہ آئی ٹی سٹی میں کئی انٹرنیشنل ٹیک کمپنیاں آرہی ہیں، 10 کمپنیاں دفاتر قائم کرنےآرہی ہیں۔ یہ شہر 853 ایکڑ پرمشتمل ہے، ٹیکس میں دس سال کی چھوٹ ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیک ڈسٹرکٹ، نالج سٹی اور فلم سٹی بھی ہونگے۔ بین الاقوامی یونیورسٹیاں نالج سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔ آئی ٹی سٹی میں نوجوانوں کے لیے انکیوبیٹرز بھی بنائے جائیں گے، آئی ٹی کورسز کے اختتام پر انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن دی جائے گی۔

Leave a reply