نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ اب کون سے کھلاڑی لیں گے ؟

0
36

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ان فٹ نسیم شاہ اور حارث روف کے بیک اپ کےلیے زمان خان اور شاہنواز دھانی کو فوری طور پر سری لنکا طلب کرلیا گیا ہے ۔

ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں فاسٹ بالرز نسیم شاہ اور حارث روف کے زخمی ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے بیک اپ کے طور پر زمان خان اور شاہنواز دھانی کو فوری طور پر کولمبو بلالیا ۔

دونوں کھلاڑیوں کو پہلی دستیاب پرواز سے ہی کولمبو روانگی کا کہا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث بھارت کیخلاف بیٹنگ بھی نہیں کر پائے تھے ۔

Leave a reply