معمولی غلطی نے امریکی خاتون کو لاکھوں ڈالر کا مالک بنا دیا

0
93
معمولی غلطی نے امریکی خاتون کو لاکھوں ڈالر کا مالک بنا دیا

امریکی ریاست ایلینوائے کے ایک شہر میں رہنے والی خاتون کی معمولی سی بھول غیر معمولی خوش نصیبی میں بدل گئی۔ جانسن سٹی کی رہائشی ہولی نے آن لائن لاٹری ٹکٹ خریدتے وقت انجانے میں ایسا انتخاب کر لیا جس نے ان کی قسمت بدل دی۔
ہولی دراصل صرف دو ڈالر مالیت کا فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا چاہ رہی تھیں، مگر غلطی سے انہوں نے 20 ڈالر کا “میگنیفیسنٹ ملٹی پلائر” ٹکٹ منتخب کر لیا۔ حیرت انگیز طور پر یہی ٹکٹ ان کے لیے خوشی کا پیغام لے آیا اور وہ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔
ہولی کے مطابق وہ فلم دیکھتے ہوئے فارغ وقت میں ویب سائٹ پر ٹکٹ خرید رہی تھیں اور اسی دوران یہ غلطی ہو گئی۔ بعد میں جب انہوں نے نتائج چیک کیے تو انہیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ اتنی بڑی رقم ان کے نام ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ بعض اوقات زندگی میں ہونے والی چھوٹی سی غلطی بھی بڑی خوش قسمتی کا دروازہ کھول سکتی ہے۔
یہ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے اور لوگوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ قسمت کبھی بھی، کسی بھی لمحے انسان پر مہربان ہو سکتی ہے۔

Leave a reply