مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ معطل
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا مطیع اللہ جان کے دو روزہ ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیاہے۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی کیجانب سے صحافی مطیع اللہ جان کےدو روزہ جسمانی ریمانڈ کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مطیع اللہ جان کو اب جوڈیشل کسٹڈی میں تصورکیاجائیگا،بعد ازاں عدالت نے مطیع اللہ جان کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔