قومی ٹیم مینجمنٹ میں کون کون شامل
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ورلڈ کپ کے لئے پی سی بی نے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے ، ریحان الحق قومی ٹیم کے مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ہیں جب کہ ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک ہوں گے۔
ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے باولنگ کوچ کے فرائض مورنے مورکل انجام دیں گے۔
عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ،آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم کے ڈاکٹر ہوں گے ،کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ ، ڈریکس سائمن اسٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہوں گے۔
ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے میڈیا مینجر کے فرائض احسن افتخار ناگی سرانجام دیں گے۔عثمان انوری سیکیورٹی مینجر، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور مقبول بابری سائیکالوجسٹ ہوں گے۔
Wow, marvelous weblog format! How long have you been running a blog for?
you make running a blog look easy. The entire look of your web site is wonderful, as well as the content material!
You can see similar here sklep internetowy