قومی ائیر لائن کی پرواز پیرس کیلیے روانہ

0
73

ہاٹ لائن نیوز : چار سال بعد قومی ایئر لائن کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی پیرس پروازیں دوبارہ شروع کرنے میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز 12 بجے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی۔

پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ بھری ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

پرواز کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر تقریب ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کیا۔

Leave a reply