فٹ بال ٹیم کے 6 کھلاڑی اغواء
سوئی: ( ہاٹ لائن نیوز) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹ بال کے 6 کھلاڑیوں کو اغواء کر لیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق فٹ بال کے کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لیے سبی جا رہے تھے۔ سوئی کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوئی میں مکمل ناکہ بندی کر کے کھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے فٹ بال ٹیم کے مقامی کھلاڑیوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے ہدایت کی۔