ہاٹ لائن نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میاں نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پیشی کے بعد لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان بنانے والوں نے نیا گھر دیکھ لیا ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکروں اور عوام کی امید میاں نواز شریف ہیں ، امید اس پر لگائی جاتی ہے جس نے ڈلیور کیا ہو ، مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے ہمیشہ ڈلیور کیا ، 8 فروری کو پاکستان ایشین ٹائگر بنے گا ، عوام کا شکریہ جنہوں نے نواز شریف کا استقبال کیا ، ہم نے جو ڈلیور کیا اسکا رسپونس مل رہا ہے ، لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ، 2018 میں الیکشن چھینے گئے تھے اس بار دیکھنا فتح مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔