فاطمہ قتل کیس ، پولیس ملزمان پر مہربان
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) خیرپور کے علاقے رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کی وجہ سے ہلاک ہونے والی 10 سالہ فاطمہ کے کیس میں گرفتار چار ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔
فاطمہ قتل کیس کے تفتیشی افسر قاضی بچل نے کیس میں گرفتار ہونے والے چار ملزمان کو چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر فتاح میمن،کمپاؤڈر امتیاز میراسی ، ڈاکٹر علی حسن وسان کو بھی چھوڑ دیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر قاضی بچل کے مطابق ایس ایچ او، دونوں ڈاکٹرز اور ہسپتال ملازم کو بے گناہی کے ثبوت پیش کرنے پر چھوڑا گیا ہے ، چاروں ملزمان نے اپنی بےگناہی کے ثبوت ڈی ایس پی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کیے۔
قاضی بچل نے مزید بتایا کہ تا حال چاروں ملزمان شامل تفتیش ہیں لیکن ان کو پولیس تحویل سے رہا کیا گیا ہے، چاروں افراد پر حقائق کو چھپانے، جرم کو چھپانے اور فرائض میں غفلت برتنے کے الزامات تھے ۔
Wow, incredible blog layout! How long have
you been running a blog for? you made running a blog
glance easy. The full glance of your web site is excellent, let alone
the content material! You can see similar here sklep internetowy