فائٹر کی شوٹنگ مکمل
بھارت : (ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اٹلی میں اپنی فلم فائٹر کے گانے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔
اداکار ہریتھک اور دیپیکا اپنی آنے والی ایکشن فلم فائٹر کے گانے کی شوٹنگ کیلیے اٹلی گئے تھے تاہم اب انہوں نے شوٹنگ کے مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو اپنی فلم فائٹر کے فلم ساز سدھارتھ آنند اور کوریوگرافر بوسکو مارٹیس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم فائٹر کے گانے وشال اور شیکھر نے ترتیب دیئے ہیں جبکہ اس کی کوریوگرافی باسکو نے کی ہے۔