غیر مسلم ملک میں اسلامک بینکنگ کا آغاز

0
136

روس: ( ہاٹ لائن نیوز) تاریخ میں پہلی مرتبہ روس نے ملک میں اسلامی بینکنگ کے آغاز کر دیا ہے، پائلٹ پروگرام کے تحت شروع کی گئی اس اسلامی بینکاری کا دورانیہ فی الحال 2 سال کا ہوگا ،جو یکم ستمبر سے ملک میں نافذ العمل ہوگی۔

روس میں موجود 25 ملین سے زائد مسلمان طویل عرصے سے اسلامی بینکنگ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

روس میں قانون سازی کے ذریعے باضابطہ طور پر پہلی مرتبہ اس کے آغاز کی توثیق کی گئی ہے ۔

4 اگست کو صدر ولادیمیر پوتن نے قانون پر دستخط کر کے اسلامی بینکاری کی قابل عمل ہونے کا جائزہ لیا تھا۔

ابتدائی طور پر اسلامی بینکاری کو چار تاتارستان، چیچنیا ، داغستان اورباشکورتوستان میں نافذ کیا جائے گا ۔

اگر ان چاروں صوبوں میں اسکے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں تو پھر اسلامی بینکاری کو ملک کے دیگر حصوں میں بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply