عوام کوبجلی کاتازہ ترین جھٹکا

0
94

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) مہنگائی کے باعث حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے کہ یہ اضافہ چوتھی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہے، اضافی چارجز اگلے 6 ماہ کے بلوں میں لگائے جائیں گے۔

Leave a reply