طالب علموں کے دل جیت لینے والا بھارتی اداکار کون ؟

0
129

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت کے نامور اداکار پنکج تریپاٹھی نے اپنے ہی گاؤں میں واقع ایک اسکول میں طالب علموں کیلیے جدید لائبریری بنوا دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پنکج تریپاٹھی نے اسکول لائبریری کا افتتاح بھی خود کیا۔

اداکار کے والد کاحال ہی میں انتقال ہوا ہے لہٰذا اداکار نے لائبریری کو اپنے والد کی جانب سے اسکول کیلئے ایک تحفہ قرار دیا ہے ۔

اس موقع پر اداکار نے کہا کہ میں طلبہ کے دلوں میں علم کی محبت اور لگن بیدار کرنا چاہتا ہوں۔

اس سے قبل اداکار اس اسکول کی تزئین و آرائش بھی کروا چکے ہیں ، کیوں کہ وہ خود بھی کسی زمانے میں اسی سکول میں زیرِ تعلیم تھے ۔

Leave a reply