
ہاٹ لائن نیوز : فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یشما گل نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ میوزک سے لطف اندوز ہونے، سڑکوں پر گھومنے اور مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد بیڈ پر بے باک انداز میں پوز دیتی نظر آئیں۔
جیسے ہی اداکارہ کی جانب سے یہاں تصاویر اپ لوڈ کی گئیں، صارفین نے اپنی تنقیدی توپوں کا رخ یشمہ گل کی طرف موڑ دیا۔
اداکارہ کی پوسٹ پر صارفین نے ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ڈاکٹر ذاکر سے مل چکی ہیں لیکن اب بھی صورتحال جوں کی توں ہے۔