شاہ محمود قریشی کی فیملی کی اپیلوں سماعت

0
91

ہاٹ لائن نیوز : وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، زین قریشی ، صاحبزادی مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر دیئے گئے ۔

اپیلیٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف 9 اپیلوں پر سماعت 6 جنوری مقرر کردی۔

رجسٹرار جوڈیشل نے 7 اپیلوں پر اعراض لگا کر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا۔

شاہ محمود قریشی کی اپیلیں این اے 150،151 اور پی پی 218 پر اعتراض لگایاگیاتھا۔

زین حسین قریشی کی این اے 151 ، پی پی 218 کی اپیلوں پر اعتراض لگایا گیا تھا جبکہ مہربانو قریشی کی این اے 151 اور پی پی 218 کی اپیلوں پر اعتراض لگایا گیا۔

جوڈیشل آفس نےریٹرننگ افسران کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونیکا اعتراض لگایا، آر اوز نے شاہ محمود قریشی ، زین ،مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کےاصلی دستخط نہ ہونیکی بنیاد پر کاغذات مسترد کئے تھے۔

Leave a reply